Saturday, February 12, 2011

اپنا آن لائن بزنس شروع کریں


کیا آپ آن لائن بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں؟  
لیکن  آپ کو آن لائن بزنس کے بارے میں معلوم نہیں؟  
اور کیا آپ کو پتہ ہے کہ۔۔۔  
آن لائن بزنس کیا ہے؟  
آن لائن بزنس ميں کتنے قسم کے بزنس ہوتے ہیں؟  
آپ آن لائن بزنس کتنے روپے میں شروع کرسکتے ہیں؟  
ہم کونسا بزنس متعارف کروارہے ہیں اور اس میں کیا کیا چیزیں درکار ہیں؟  
اس آن لائن بزنس میں آپ کو کیا کرنا ہوگا؟  
نیز اس کے علاوہ بھی آپ اور بہت سی باتوں کو جاننا چاہتے ہوں گےلہذا اب آگے پڑھیں…  
آن لائن بزنس کیا ہے؟   
آن لائن بزنس اُس بزنس کو کہا جاتا ہے کہ جس میں خریدو فروخت اور لین دین وغیرہ کا دارومدار انٹرنیٹ، ای میل اور ویب سائٹس یا بلاگ پر ہوتا ہے۔  یہ عام طور پر رائج نظامِ خرید و فروخت کی جدید قسم ہے جس کو “ای بزنس” یا “الیکٹرونک بزنس” بھی کہا جاتا ہے، نیز اس بزنس کو Home Based Business  بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس بزنس میں فرد یا ادارہ اپنے گھر پر موجود کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھی اپنی آمدنی کو جاری رکھ سکتا ہے۔   
دنیا بھر میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ ایسے موجود ہیں جو کے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک معقول آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ جن میں سے بعض لوگوں نے صرف اور صرف آن لائن بزنس کو ہی اپنے ذریعہ معاش بنایا اور اس کے علاوہ کوئی اور کام یا نوکری وغیرہ نہیں کرتے، جبکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے صرف پارٹ ٹائم جاب کی حیثیت سے آن لائن بزنس کو شروع کیا ہوا ہے، نیز بعض لوگوں نے دو یا تین نوکریوں کو کرنے کے بجائے صرف ایکسٹرا آمدنی حاصل کرنے کیلئے آن لائن کاروبار کو ترجیح دی۔ یاد رہے آن لائن بزنس کسی مخصوص فرد یا ادارے کیلئے مخصوص نہیں بلکہ جو بھی فرد یا ادارہ آن لائن بزنس کرنا چاہے تو وہ اس کو کرسکتا ہے۔   
تاہم اگر آپ فرد ہیں اور بذات خود کوئی ایسا کام کرنا چاہتے ہیں کے جس کے ذریعے سے آپ گھر بیٹھے ایک معقول آمدنی کا ذریعہ شروع کر سکیں تو ہم آپ کو پہلے سے بتائے دیتے ہیں کے آپ بالکل سو فیصد گھر بیٹھے اپنا کام شروع کرسکتے ہیں وہ بھی نہایت معمولی رقم کو صَرف کرکے اور  بعض صورتوں میں کچھ خرچ کیے  بغیر بھی آپ آن لائن بزنس شروع کرسکتے ہیں یعنی اگر آپ کو کسی قسم کے ویب ڈیزائننگ یا بلاگنگ کی عملی تربیت  ہو۔ لیکن یاد رہے مارکیٹ میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں خصوصاً پاکستان میں کہ جو لوگوں کو ایسے غلط مشوروں سے نوازتے ہيں کے جن پر کام کرکے لوگ کچھ کمانے کے بجائے اپنا بہت کچھ ضائع کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ اس بزنس سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ جی ہاں انہی قسم کے لوگوں کے اشتہارات کچھ اس طرح سے آپ کو انٹرنیٹ پر جا بجا نظر آئیں گے کہ”انٹرنیٹ کے ذریعے لاکھوں روپے کمانے کے طریقے سیکھیں” وغیرہ۔۔۔   
بیشک انٹرنیٹ کے ذریعے لاکھوں روپے کمائے جاسکتے ہیں لیکن یاد رہے  انٹرنیٹ کے ذریعے آپ راتوں رات امیر نہیں بن سکتے لہذا انٹرنیٹ کے ذریعے جو لوگ لاکھوں روپے کماتے ہیں ان کا اگر آپ جائزہ لیں یا ان لوگوں سے  سوال کریں کے آیا کیا وہ لوگ لاکھوں روپے کمانے میں کس طرح اور کتنے دن میں کامیاب ہوئے تو لازماً ان لوگوں کا جواب یہ ہوگا کے ہماری سالوں کی محنت اب رنگ لائی ہے، لہذا یاد رہے ہم آپ کو جو بزنس بتانے لگے ہیں اس میں بھی آپ کو راتوں رات امیر بننے کی کوئی پیشکش ہم نہيں دے رہے بلکہ آپ کو آن لائن بزنس اسٹارٹ کرنے کیلئے صحیح چیزیں بمعہ معلومات کے فراہم کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے کے اس بزنس کو اسٹارٹ کرنے کے بعد آپ کو پہلی پیمنٹ حاصل کرنے میں چھ مہینے بھی لگ جائیں۔   
یاد رکھیں ہم اس فیلڈ میں سن 2004 سے کام کررہے ہیں لہذا ہم اپنے تجربے کی بنیاد پر آپ کو صحیح سمت میں آگاہی کریں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کے منافع بخش اور آسان آن لائن بزنس جو کے ایک نیا فرد شروع کرسکتا ہے اور اس کے ذریعے سے کماسکتا ہے وہ کون سا ہے ؟ نیز  اس کے علاوہ ہمارے مقاصد درج ذیل ہیں:   
  • آپ کیلئے ایسا بزنس شروع کرنے میں مدد کرنا جس میں آپ خود اپنے بزنس میں بطور باس کے کام کریں۔
  • ایسی چیزیں اور سروسزکے بارے میں بتانا کہ جن کی مدد سے پاکستان میں رہتے ہوئے آپ کمائی کا ایک معقول انتظام کرسکیں۔
  • نیز ایسا کام بتانا کہ جس کے ذریعے آپ اپنی جاب ہوتے ہوئے بھی اپنے فارغ وقت میں اس کے ذریعے سے ایکسٹرا آمدنی کا انتظام کرسکیں۔
  • آپ کو بہتر اور جلد نتائج دینے والے بزنس کے بارے میں بتانا جو کہ مکمل طور پر آزمودہ ہے(کم از کم چھ ماہ کا ٹائم درکار ہوگا اس بزنس کو سیٹ ہونے میں)۔
  • آپ کیلئے ایسے بہترین مارکیٹنگ ٹولز کو دریافت کرنا اور آپ کو بتانا کے جن کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ یا بزنس کو زیادہ منافع بخش بناسکتے ہیں۔
  • آپ کی ویب سائٹ کو ایسے طرز پر بنانا کے آپ اس کو باآسانی ہمارے فراہم کردہ کیورڈ پر پروموٹ  کرکے ٹریفک حاصل کرسکیں۔
  • نیز اسکے علاوہ بہت کچھ جس میں شامل ہے قدم بہ قدم آپ کی راہنمائی وہ بھی بغیر کسی ایکسٹرا چارجز کے۔
آن لائن بزنس ميں کتنے قسم  کے بزنس ہوتے ہیں؟   
یوں تو آن لائن بزنس میں بہت سے بزنس ہوتے ہیں، لیکن ہم ادھر صرف ان بزنس کے بارے ميں آپ کو بتاتے ہیں کہ جو ایک فرد با آسانی اپنے گھر پر موجود کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے چلاسکتا ہے۔اس سے پہلے کہ آ پ کوئی آن لائن بزنس شروع کریں ہم آپ کویہ بتاتے ہیں کے آن لائن بزنس کتنے قسم کے ہوتے ہیں، لہذا درج ذیل میں آن لائن بزنسز کی مختلف اقسام موجود ہیں:   
  • Affiliate Marketing: اِس بزنس میں آپ کسی کمپنی کی پہلے سے موجود پروڈکٹ کو اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر بیچتے ہیں اور بکنے کی صورت ميں وہ کمپنی آپ کو اس پروڈکٹ کی قیمت میں سے ایک بڑا حصہ دیتی ہے جو کے عام طور پر 75فیصد ہوتا ہے۔
  • Selling Products with Reseller Rights: ایسی پروڈکٹ کو بیچنا کے جس ميں آپ اُس پروڈکٹ کی ماسٹر کاپی خرید کر اس کو لوگوں کو فروخت کریں اور اس پروڈکٹ کی پوری کی پوری قیمت حاصل کریں۔
  • Creating your own product: اس طریقے میں آپ اپنی پروڈکٹ بناتے ہیں جو کے ای بک،  رپورٹس، ٹیوٹوریل ویڈیوز وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہیں اور جن کی تیاری میں ایک عرصہ بھی لگ سکتا ہے لیکن ایک دفعہ تیاری کے بعد وہ پروڈکٹ آپ کو باآسانی سالہاسال بہترین آمدنی دے سکتی ہے۔
  • مختلف قسم کے سوفٹ ویئرز بنا کر ان کو بیچنا۔
  • آن لائن کرنسی ٹریڈنگ۔
  • گوگل ایڈسینس کے اشتہارات والی ویب سائٹس بنانا۔
  • اپنی ویب سائٹ پر اشتہارات کیلئے جگہ فروخت کرنا۔
  • ڈومین کی خریدوفروخت۔
  • ویب سائٹ کی خرید و فروخت۔
  • آرٹیکل رائٹنگ جس میں آپ دوسروں کی ویب سائٹس کیلئے آرٹیکل لکھتے ہیں اور اس کی قیمت وصول کرتے ہیں۔
  • لوگوں کی ویب سائٹس کیلئے SEO کرنا اور ان کی ویب سائٹ کی پروموشن کرنا اور ان سے معاوضہ حاصل کرنا۔
  • ویب ہوسٹنگ بیچنا۔
  • ڈیٹا انٹری کا کام بھی آن لائن بزنس کا ایک طریقہ ہے۔
  • آن لائن سروے کرکے کمانا اور فی سروے ایک مخصوص رقم حاصل کرنا۔
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کے ذریعے کمانا۔
  • اور اس کے علاوہ بہت سے آن لائن بزنسز وغیرہ۔۔۔
آپ آن لائن بزنس کتنے روپے میں شروع کرسکتے ہیں؟   
الغرض آن لائن بزنس تو بہت قسم کے ہیں اور ہر شخص اپنے دلچسپی اور معلومات کی بنا پر کسی ایک طریقہ کار کو اپناتا ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ کمائی کرنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لاتا ہے۔ نیز ہر قسم کے بزنس کو شروع کرنے میں مختلف قسم کے اخراجات ہوتے ہیں۔ بہت سے طریقے ایسے بھی ہیں کے جس پر آپ بغیر کچھ خرچ کیے اپنا آن لائن بزنس شروع کرسکتے ہیں جیسے بلاگنگ وغیرہ۔   
ہم کونسا بزنس متعارف کروارہے ہیں اور اس میں کیا کیا چیزیں درکار ہیں؟   
اب سوال یہ ہے کے آپ کس طرح اور کونسا بزنس شروع کریں جو کہ آپ کی کامیابی اور بہترین آمدنی کی ضمانت ہو۔ تو اس کا طریقہ یہ ہے کے آپ کسی ایک طریقے کو اپنے آن لائن بزنس کے طور پر پسند کرلیں اور اسی طریقے سے کمائیں۔ لیکن بظاہر ہے کے ایک نئے بزنس کو کھولنے کیلئے کسی بھی شخص کا تجربہ اس کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے اور چونکہ ہوسکتا ہے کے آپ  کو اس فیلڈ میں تجرنہ نہ ہو تو اسی چیز کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے تجربے کی بنیاد پر آپ کو ایسا بزنس بتائیں گے  کہ جس میں آپ اگر ایمانداری سے کام کریں  گےتو وہ آپ کی بہترین آمدنی کا بہت ہی زبردست ذریعہ بن سکتا ہے، لیکن یاد رہے کے کسی بھی بزنس میں ایمانداری کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے لہذا آپکی دیانتداری اور ایمانداری ہی آپ کی کامیابی کا واحد ذریعہ ہے۔   
یہی وجہ ہے کے اگر آپ دیانتداری اور سنجیدگی کے ساتھ ایک آن لائن بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہم بھی آپ کے ساتھ مخلص ہیں اور آپ کو سہی راستے پر راہنمائی کریں گے۔ یاد رہے ہم آپ کو کوئی ایسی اسکیم متعارف نہیں کرارہے جس میں آپ راتوں رات امیر بن جائیں بلکہ یہ بات ذہن نشین رکھیں کے جس آن لائن بزنس کا ہم آپ کو بتائیں گے وہ گوگل ایڈسینس کے ذریعے سے کمائی کا طریقہ ہےجس میں صبر انتہائی زیادہ کرنا پڑتا ہے اور ایڈسینس کے پالیسیوں کے خلاف کچھ بھی کرنے کی صورت میں آپ کا ایڈسینس اکائونٹ بند بھی ہوسکتا ہے اور اگر ایک دفعہ آپ کا ایڈسینس کا اکائونٹ بند ہوجائے تو آپ زندگی  بھر کیلئے ایڈسینس کی طرف سے بلیک لسٹ کردیئے جاتے ہیں، لہذا ہم آپ کو کم از کم چھ ماہ کا ٹائم دیتے ہیں کے جس میں آپ کی پیمنٹ آنا شروع ہوجائے گی جو کہ آہستہ آہستہ بڑھتی رہے گی اور بڑھتے بڑھتے لاکھوں تک بھی پہنچ سکتی ہے۔   
تو اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کے ہم آپ کو کون سا آن لائن بزنس شروع کرکے دیں گے؟ جی ہاں اس بزنس کا تعلق مشہور و معروف گوگل کمپنی کی سروس ایڈسینس سے ہے۔گوگل ایڈسینس کے بارے میں مزید جاننے کیلئے آگے پڑھیں۔۔۔   
گوگل ایڈسینس ایک ایڈورٹائزنگ پروگرام ہے جس کی مدد سے آن لائن کماسکتے ہیں۔ مزید ایڈسینس کے بارے میں جاننے کیلئے درج ذیل لنکس پر کلک کرکے اپنی مطلوبہ معلومات آپ دیکھ سکتے ہیں:   
سوال یہ ہے کے ایڈسینس سے کمانےکا کیا طریقہ ہے؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ:   
عام طور پر گوگل ایڈسینس سے کمانے ایک ہی طریقہ ہے کہ  آپ ایک عدد ویب سائٹ بنائیں اس پر بہترین قسم کا مواد لکھیں اور ایڈسینس کا کوڈ اپنی ویب سائٹ میں پیسٹ کردیں۔ اس کے بعد آپ اپنی ویب سائٹ کو لوگوں میں متعارف کروائیں جس کے بعد آپ کے ویب سائٹ پر ٹریفک آئے گی اور اس ٹریفک میں جب کوئی آپ کے گوگل اشتہارات پر کلک کرے گا تو آپ کو اس کلک کے پیسے ملیں گے۔ یہ طریقہ ہے بالکل آسان، بہت ہی آزمودہ، لیکن یاد رہے یہ اتنا بھی آسان نہیں جتنا کہ اس جملے میں سماگیا ہے۔کیونکہ ایسی ویب سائٹ جو کے ایڈسینس کے اشتہارات دکھاتی ہیں اس پر زیادہ سے زیادہ کمانے کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل چند چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ:   
  • آپ گوگل ایڈسینس کی پالیسیوں کے خلاف کوئی بھی کام نہ کریں۔
  • آپ اپنی ویب سائٹ پر روزانہ کم از کم ایک آرٹیکل لکھیں، یعنی آپ کی ویب سائٹ روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ ہوتی ہو جس سے آپ کی ویب سائٹ کے وزیٹرز کی دلچسپی آپ کی ویب سائٹ میں برقرار رہے۔
  • آپ کی ویب سائٹ ایس ای او آپٹیمائز ہو تاکہ تمام سرچ انجنز با آسانی آپ کی ویب سائٹ کو پڑھیں اور آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں لوگوں کو سرچ کرنے پر بتائیں۔
  • آپ کی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس کے اشتہارات بالکل صحیح اور موضوع کے مطابق نظر آئیں یعنی آپ کی ویب سائٹ ایڈسینس آپٹیمائز ہو۔
  • آپ کی ویب سائٹ کا ڈومین آپ کی ویب سائٹ کے مواد سے مطابقت رکھتا ہو۔
  • آپ اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک لانے کیلئے اسکی پروموشن کرتے ہوں۔
نیز اس کے علاوہ اور بہت سی چیزیں ہیں جن کا  آپکو خیال رکھنا پڑتا ہے تب جاکر آپ اپنی ویب سائٹ سے بہترین آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔   

ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کریں

کیا آپ کا ایڈسینس اکائونٹ بند ہوچکا ہے؟   
کیا آپ ایڈسینس کی جلدApproval چاہتے ہیں؟   
کیا آپ کی درخواست کئی بار Reject ہوچکی ہے؟   
کیا آپ کا ایڈسینس اکائونٹ ماضی میں گوگل کی طرف سے Block کریا گیا ہے؟   
کیا آپ کے نام اور ایڈریس پر آپ کا اکائونٹ اپروف نہیں ہورہا ہے؟   
کیا آپ کی ویب سائٹ ایڈسینس کی اپروول کے معیار پر پورا نہیں اترتی؟   
اگر درج بالا کوئی وجہ یا دیگر وجوہات کی بنا پر آپ کو ایڈسینس جیسے بہترین پروگرام کا اکائونٹ بنانے میں دشواری پیش آرہی ہے تو جلدی کیجئے سو فیصد Genuine ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کریں بالکل فریش وہ بھی اپنے Payee Name اور Address کے ساتھ چاہے آپ کے نام پر پہلے آپ کا اکائونٹ بند ہی کیوں نہ ہوچکا ہو۔   
مزید معلومات کے لئے آگے پڑھیں۔۔۔   
گوگل ایڈسینس آن لائن کاروبار کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے آپ چھوٹی، درمیانی اور بڑی ویب سائٹ کو کمائی کا ذریعہ بناسکتے ہیں۔ اگر آپ کو ایک اعلی اور بہترین قسم کی آن لائن کمائی کا ذریعہ چاہیے تو آپ کے پاس ایڈسینس کا اکائونٹ ہونا چاہیے جس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر گوگل ایڈسینس کے اشتہار چلا کر اپنی ویب سائٹ کو منافع بخش بناسکتے ہیں۔ ایڈسینس کے ذریعے ایک طالب علم، ریٹائزڈ افراد، کمپنیاں اور بے روزگار افراد کماسکتے ہیں۔   
ایڈسینس ایک انتہائی موثر کمائی کا ذریعہ مانا جاتا ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا کے چند ممالک میں اس سروس کا غلط استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں اب پاکستان میں رہتے ہوئےایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔   
یاد رہےکہ ایڈسینس کے غلط استعمال ہی کا نتیجہ ہے کے گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ کیApproval کیلئے گوگل ایڈسینس کے پالیسیاں تبدیل ہوچکی ہیں اسی وجہ سے آج کل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ گوگل کی پالیسیوں کے تحت آپ کو ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے آپ کی ویب سائٹ میں درج ذیل خوبیاں ہونی چاہیے:   
  • آپکی ویب سائٹ کا ڈومین آپ کے نام پر ہونا چاہیے، یعنی آپ ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرتے وقت جو Payee Name لکھتے ہیں اسی نام پر آپ کی ویب سائٹ کا ڈومین ہونا لازمی ہے۔
  • آپکی ویب سائٹ کم از کم چھ ماہ پرانی ہو۔
  • آپکی ویب سائٹ پر ٹریفک ہونا لازمی ہے جس میں سرچ انجن کی ٹریفک لازمی ہونی چاہیے یعنی آپکی ویب سائٹ سرچ انجن آپٹیمائز ہو۔
  • نیز آپکی ویب سائٹ میں بہترین قسم کا مواد موجود ہونا چاہیے، کیونکہ ڈپلیکیٹ مواد کو سرچ انجنز زیادہ ترجیح نہیں دیتے۔
جیسا کہ آجکل پاکستان میں ایڈسینس کے اکائونٹ کی Approval ملنا بہت مشکل ہوچکا ہے اور بہت سے لوگوں کو ایڈسینس کے بارے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔ اس صورت میں ہم پیش کرتے ہیں آپ کیلے ایڈسینس کا سو فیصد Genuine اکائونٹ وہ بھی بغیر کسی شرائط کے۔   
جی ہاں اب ایڈسینس کا اکائونٹ ہم سے بنوائیں   

Rs.1,500/-

اسپیشل آفر   

Rs.1000/-

ڈسکائونٹ کے ساتھ صرف   
|   نہ ویب سائٹ کی ضرورت   |   نہ ڈومین کی ضرورت   |   
|   نہ ایڈوانس پیسے دینے کی ضرورت   |   
عمومی سوالات اور ان کے جوابات   
سوال: کیا میں ایک سے زیادہ اکائونٹ بناسکتا ہوں؟   
جواب: جی ہاں بالکل آپ ایک سے زیادہ اکائونٹ بناسکتے ہیں۔لیکن یاد رہے کے ایک نام کے دو اکائونٹ تو بن سکتے ہیں لیکن ایک ایڈریس کے دو اکائونٹ نہیں بن سکتے۔ نیز دو اکائونٹ ہونے کی صورت میں ایک ہی IP سے چیک کرنے پر بھی آپ کے دونوں اکائونٹ بلاک ہوسکتے ہیں۔   
سوال: میرے نام پر ایک اکائونٹ موجود ہے کیا میں دوسرا اکائونٹ بنواسکتا ہوں؟   
جواب: ایک سے زیادہ اکائونٹ بنانا گوگل کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔ اگر آپ کے پاس اکائونٹ موجود ہے تو آپ دوسرا اکائونٹ بنانے کے لئے اپلائی نہ کریں اور نہ ہی دوسرے اکائونٹ کا آرڈر دیں۔ چونکہ گوگل کی پالیسیوں کے خلاف ہے دو اکائونٹ بنانا لہذا اگر ہم آپ کا اکائونٹ اپلائی کریں گے تو آپ کو اکائونٹ تو مل جائے گا لیکن جیسے ہی گوگل کے ٹریکنگ سسٹم کو پتہ چلے گا تو وہ دونوں اکائونٹ یا دو میں سے کوئی ایک اکائونٹ بند کردے گا۔ جہاں تک دیکھا گیا ہے کے دو اکائونٹ ہونے کی صورت میں اکثر گوگل والے پچھلے اکائونٹ کو بند کردیتے ہیں۔ جس سے پچھلے اکائونٹ میں موجود Earning ضائع ہوجاتی ہے۔ لیکن جیسا کے آج کل پاکستان ميں اکائونٹ کی اپروول مشکل ہے اسی لئے ہوسکتا ہے کہ گوگل آپ کے دونوں اکائونٹ بند کردے کیونکہ گوگل کے ٹریکنگ سسٹم سے بچنا بہت ہی مشکل ہے۔   
سوال: کیا یہ اکائونٹ کسی Revenue Sharing سائٹ کی مدد سے بنائے جاتے ہیں؟   
جواب: جی نہیں یہ بالکل سو فیصد Genuine طریقے سے بنائے جاتے ہیں اور آپ کے اکائونٹ کا نفع کسی بھی کمپنی یا سائٹ سے شیئر نہیں ہوگا بلکہ پورا کا پورا نفع آپ کو ملے گا۔   
سوال: کیا مجھے Earning کی رقم ملنے میں کوئی دشواری پیش آئے گی یا چیک یا ویسٹرن یونین سے رقم ملنے میں کوئی دشواری پیش آئے گی؟   
جواب: بالکل نہیں۔   
سوال: یہ اکائونٹ آپ کس طرح بناتے ہیں۔   
جواب: پہلے سے تیار شدہ ویب سائٹس کی مدد سے جو کہ گوگل کی پالیسیوں کے عین مطابق بنائی گئی ہیں۔   
سوال: کیا میں اپنے پہلے سے Banned شدہ Payee Name اور Address سےاکائونٹ بنواسکتاہوں؟   
جواب: جی ہاں۔   
سوال: کیا اکائونٹ بننے کے بعد اکائونٹ بند ہونے کا خدشہ ہے؟   
جواب: آپ کا اکائونٹ بند نہیں ہوگا یہاں تک کے آپ گوگل کی پالیسیوں کے خلاف کوئی کام کریں۔   
سوال: کیا میں ایک IP سے مختلف اکائونٹ چیک کرسکتا ہوں؟   
جواب: جی نہیں۔ اس طرح آپ کے تمام اکائونٹ بند ہو جائیں گے۔ چاہے آپ کے نام پر ہوں یا کسی اور کے نام پر۔ آپ کا IP اکائونٹ چیک کرتے وقت Save ہوجاتا ہے۔   
سوال: آپ اکائونٹ کتنے دن میں Approve کرواکر دیں گے؟   
جواب: آپ کا آرڈر Confirm ہوتے ہی آپ کا اکائونٹ اپلائی کردیا جائے گا جو کہ کم سے کم 4 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹوں میں آپ کو مل جائے گا، یعنی ایک دن کے اندراندر۔   
سوال: اس کے علاوہ بھی کچھ سوالات میں پوچھنا چاہتا ہوں؟   
جواب: ان کے علاوہ کسی بھی قسم کے سوالات یا معلومات کیلئے آپ فون یا ای میل کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔   

آٹو اپڈیٹ ویب سائٹ بنوائیں

کیا آپ ویب سائٹ بنوانا چاہتے ہیں؟   
کیا آپ کے پاس ویب سائٹ تو ہے لیکن وہ Auto Update نہیں؟   
کیا آپ کے پاس ویب سائٹ تو ہے لیکن SEO Optimized نہیں؟   
کیا آپ کے پاس ویب سائٹ تو ہے لیکن اس کی Earning بہت کم ہے کیونکہ وہ Adsense Optimized نہیں؟   
کیا آپ ویب سائٹ تو بنوانا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس ہزاروں روپے نہیں کہ آپ ویب سائٹ بنواسکیں؟   
جی ہاں   
درج بالا تمام باتوں میں سے چند باتوں سے اکثر لوگ پریشان ہیں کیونکہ لوگوں کو پتہ نہیں کے انٹرنیٹ پر ویب سائٹ بنانا آسان ہے ۔   
اب لیجئے Auto Update ویب سائٹ  جو کہ روزانہ کی بنیاد پر Auto Updating سروس آپ کو دے گی،  یعنی جس میں روزانہ ایک  سے تین آرٹیکل کا اضافہ ہوتا رہے گا اور ہر آرٹیکل آپ کی ویب سائٹ کے ایک صفحے کو بڑھائے گا۔ اگر اوسطا تین صفحات آپ کے روزانہ بڑھیں گے تو آپ کی ویب سائٹ مہینے میں 150 صفحات تک بڑھ جائے گی۔   
ویب سائٹ کی خصوصیات   
  • روزانہ 1 سے3 صفحات کا اضافہ
  • 3 عدد ایڈسینس کے اشتہارات
  • جدید ویب ڈیزائننگ اسکرپٹ ورڈ پریس(WordPress)
  • آٹو اپڈیٹنگ کونٹینٹ
  • ایس ای او آپٹیمائز
  • کونٹینٹ رچ (Content Rich) ویب سائٹ
نوٹ: اگر آپ کے پاس پہلے سے ورڈ پریس پر سائٹ موجود ہے تو آپ اس کو بھی آٹو اپڈیٹ بنواسکتے ہیں۔   
تو پھر جلدی کیجئےآٹو اپڈیٹ ویب سائٹ بنوائیں   

Rs.1500/-

اسپیشل آفر   

High Paying Adsense Keywords

اگر آپ ایڈسینس کی مدد سے کمانا چاہتے ہیں  یا آپ ایڈسینس کے مدد سے کما تو رہے ہیں لیکن خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے ہیں ؟ تو  اس کی درج ذیل چند وجوہات ہوسکتی ہیں:   
  1. آپ کی ویب سائٹ پر  بہترین مواد موجود نہیں۔
  2. آپ نے اپنی ویب سائٹ پر  High Paying Keywords استعمال نہیں کیے۔
  3. آپ نے اپنی ویب سائٹ پر  High Paying Keywords تو استعمال کیے ہیں لیکن صحیح تعداد اور صحیح جگہ پر استعمال نہیں کیے ہیں۔
یاد رہے اگر آپ کی ویب سائٹ کے پیجز میں High Paying Keywords کا استعمال کیا گیا ہو تو آپ کی ویب سائٹ پر Show ہونے والے ایڈز آپ کو فی کلک کے حساب سے زیادہ پیسہ دے سکتے ہیں،  مثلاً آپ کی ویب سائٹ  Computer Software’s کے متعلق ہے تو آپ اگر  Computer Software سے مطابقت رکھنے والے High Paying Keywords کو اپنے آرٹیکلز میں استعمال کریں گے تو آپ کی ویب سائٹ آپ کو زیادہ آمدنی دے گی۔   
ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس High Paying Keywords موجود ہوں لیکن وہ آپ کیلئے نفع بخش ثابت نہیں ہورہے ہیں تو یاد رہے صرف  High Paying Keywords ہونا کافی نہیں بلکہ ان کا صحیح استعمال بھی آپ کو آنا چاہیے۔ اگر آپ ان Keywords کا صحیح استعمال اپنی ویب سائٹ میں کرتے ہیں تو تب وہ Keywords آپ کیلئے فائدہ مند ہے ورنہ آپ کو ان Keywords سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا۔   
پاکستان میں رہنے والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ کمانے میں کیوں مشکلات پیش آتی ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کے زیادہ تر لوگ High Paying Keywords کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر جانتے بھی ہیں تو ان کے استعمال کا طریقہ نہیں جانتے۔ زیادہ تر ویب سائٹس پر ان کے استعمال کا طریقہ انگلش زبان میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر پاکستان میں بسنے والے لوگوں کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ نیز اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر High Paying Keywords کا استعمال کریں گے تو آپ کو ایک کلک کے زیادہ سے زیادہ سے زیادہ پیسے مل سکتے ہیں جو کے تقریبا $5.00 ڈالرز سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔   
تو لیجئے اگر آپ بھی اپنی ویب سائٹ کو زیادہ منافع بخش بنانا چاہتے ہیں تو ا ب ایڈسینس خزانہ کی طرف سے High Paying Keywords کا Database جس میں ایک دو نہیں بلکہ چالیس ہزار High Paying Keywordsموجود ہیں۔ نیز ہر کیورڈ کی Estimate Searching اور اس کا  زیادہ سے زیادہ کلک ریٹ موجود ہے۔اسکے علاوہ آپ کو High Paying Keywords کے استعمال کا طریقہ مکمل اردو زبان میں مہیا کیا جائے گا۔ جس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ میں مختلف Keywords کو استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ کماسکتے ہیں۔   
اس پیکیج میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں   
  • چالیس ہزار High Paying Keywords کا Database۔
  • Keywords کو استعمال کرنے کی مکمل گائیڈ اردو زبان میں۔
اب قیمت بھی دیکھتے جائیں انتہائی مناسب، جی ہاں   
گوگل ایڈسینس High Paying Keywords ڈیٹابیس حاصل کریں   

Rs.500/-

صرف دو سو پچاس روپے میں   
فری Samples ڈائون لوڈ کرنے کیلئے ادھر کلک کریں   
درج بالا تمام چیزیں اب خصوصی ڈسکائونٹ کے ساتھ حاصل کرنے کیلئے درج ذیل قیمت دیکھیں   
ایڈسینس کا اکائونٹ + آٹو اپڈیٹ ویب سائٹ + High Paying Keywords   

500 + 1000 + 250

Total Rs.1750/-

دس فیصد خصوصی رعایت کے ساتھ   
اب صرف   

Rs.1,500/-

ایک ہزار پانچ سو روپے میں حاصل کریں۔   
نوٹ: یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے.   
ابھی آرڈر کرنے کی صورت میں درج ذیل چیزیں بالکل فری حاصل کریں   
  • ویب سائٹ کی ایڈورٹائزمنٹ کرنے کیلئے فری پروموشنل ٹولز
  • ایک سال کی فری ہوسٹنگ
  • گوگل ایڈسینس پر لکھی گئی سب سے پہلی، سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اور سب سے موزوں کتاب “Adsense Secrets” بالکل فری
تو جلدی کیجئے   
مزید تفصیلات کیلئے ابھی رابطہ کریں 
+92 312-5350770
////////////////////****************----------------------------
یاد رہے! ایڈسینس ایک آن لائن کاروبار کا نام ہے اور ہر کاروبار چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن جمنے میں ٹائم لیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کوئی دکان کھولیں تو لازمی نہیں وہ پہلے مہینے ہی آپکو نفع دے بلکہ ہوسکتا ہے پہلے دوسرے مہینے آپکو نفع کے بجائے نقصان ہو لیکن اگر آپ ہمت نہ ہاریں اور اس دکان کو صحیح معنوں میں چلائیں تو وہی دکان آپکو چھ مہینے بعد ایک اچھا خاصا منافع دے سکتی ہے۔
ایڈسینس کی ایک اور مثال ایسی سمجھیں کہ آپ ایک ادارے میں بطور ملازم لگ جائیں تو آپ کی ترقی پہلے ہی مہینے نہیں ہوسکتی بلکہ آپ کے کام کو دیکھتے ہوئے چار چھ مہینے میں آپ کو ترقی دی جاتی ہے۔ ایڈسینس بھی ایک آن لائن ملازمت ہے۔ اس میں ہر نئے آنے والے کو شروع کے چند ماہ میں کچھ نہیں مل سکتا لیکن جب ایک دفعہ پیمنٹ مل جائے تو یہ سلسلہ مسلسل چلتا رہتا ہے اور ایک نہ رکنے والا سلسلہ بن جاتا ہے۔
امید ہے آپ میری ان مثالوں اور تجربات پر مبنی باتوں کو سمجھ چکے ہوں گے اور صبر اور تحمل سے ایڈسینس پر کام کرنا شروع کردیں گے۔
/////////////////////////////**************************------------------////////////////////////////////
گوگل اپنے صارفین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ ایک بہترین آمدنی ، ایک بہترین سپورٹ سسٹم اور بھی بہت کچھ، لیکن اس کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ بھی گوگل کے ساتھ ایماندارانہ رویہ اختیار کریں۔ ہماری عام زندگی کا اصول ہوتا ہے کہ ’’جو بوئو گے ، وہی پائو گے‘‘ اسی پس منظر میں اگر آپ گوگل کے ساتھ بددیانتی کریں گے اور گوگل کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے تو پھر آخر میں آپ ہی کو پچھتانا پڑے گا۔
اکثرلوگ اپنی ویب سائٹ پر کئی بڑی غلطیاں کرتے ہیں جن سے ان کے اکائونٹس بلاک ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہم ان وجوہات کا جائزہ لیں گے کہ وہ کون کون سے وجوہات ہیں جو ایڈسینس اکائونٹ کے بلاک ہونے کے باعث بنتی ہیں۔
  • گوگل کی منع کردہ آئٹم لسٹ میں سے کوئی بھی چیز ایڈورٹائز نہ کریں۔ یاد رہے یہ لسٹ PayPal اور Ebay سے بہر حال کم ہی ہے۔
  • اپنی ویب سائٹ پر کہیں بھی یا کسی اور جگہ پر کسٹمرز سے ایڈز پر کلک کرنے کا نہ کہیں۔
  • کبھی بھی گوگل ایڈز اور Competitive Ads کو ایک ساتھ ایک ہی پیج پر پبلش نہ کریں۔
  • اپنے گوگل اشتہار رجسٹریشن پیج، کنفرمیشن پیج یا پھر Thank You کے پیجز پر ہرگزنہ لگائیں۔
  • کبھی بھی اپنی سائٹ پر موجود اشتہارات پر خود کلک نہ کریں۔ یہاں تک کہ چاہے آپ وہ ویب سائٹ چیک کرنا چاہیں یا آپ وہ پروڈکٹ خریدنے کا سوچ رہے ہوں۔
  • گوگل ایڈز کے ارد گرد کبھی بھی دھوکہ دینے والے الفاظ نہ لکھیں۔ جیسے Click Down ، Click Me وغیرہ کیونکہ گوگل بڑی آسانی سے ان تمام الفاظ کو سمجھ سکتا ہے جو کہ ایڈز کے ارد گرد موجود ہوتے ہیں۔ آپ زیادہ سے زیادہ Google Ads ، Sponsered byیا پھر Advertisement لکھ سکتے ہیں۔
  • گوگل ایڈسینس کے کوڈ کو کبھی بھی اپنے طور پر تبدیل نہ کریں۔ صرف اُن پیرا میٹرز کو ہی چینج کریں جنہیں چینج کرنے کی گوگل اجازت دیتا ہے۔
/////////////////************-------------------------------///////////////////////////
گوگل ایڈ سینس میں اگر آپ عام طور پر کسی ویب سائٹ کیلئے اپلائے کریں گے توصرف اکائونٹ ملنے میں تقریباً 2 سے 4 ہفتے تک لگ جاتے ہیں، کیونکہ گوگل کمپنی کے انجینئرز آپکی ویب سائٹ کو چیک کرتے ہیں کہ آیا آپکی سائٹ گوگل ایڈسینس کے معیار پر پوری اترتی ہے کہ نہیں۔
مثال کے طور پرآپ نے ایک ویب سائٹ بنائی ، دوسرے دن گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کیا۔ ایک دو دن میں آپکو Confirmation اے میل ملی۔ آپ نے اپنی ای میل ایڈریس کنفرم بھی کروادی۔
اب چوتھا دن گزرگیا، پانچواں دن بھی گزر گیا، یوں ایک ہفتہ، دوسرا ہفتہ اور تیسرے ہفتے آپ کو گوگل کی طرف سے ای میل ملی۔ آپ بہت خوش ہوئے جلدی سے اس ای میل کو کھولا تو اس میں کچھ اس طرح لکھا ہوا تھا کہ:
’’گوگل ایڈسینس میں دلچسپی لینے کا شکریہ! آپکی ویب سائٹ کو دیکھنے کے بعد ہم معذرت سے کہتے ہیں کہ یہ ہمارے معیار پر پورا نہیں اترتی‘‘۔
مختصراً یہ کہ آپ کا اکائونٹ نا منظور کردیا گیا ہے۔ لیکن گھبرائیے نہیں، ابھی میں آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتا ہوں جس کی مدد سے آپ ایڈسینس کا اکائونٹ جلد از جلد حاصل کرسکتے ہیں۔
تو سنیے !انٹرنیٹ پر بلاگ بہت تیزی سے نہایت ہی مشہور ہورہے ہیں اور تیزی سے ایڈسینس اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے آپ کو صرف ایک عدد بلاگ کی ضرورت پڑے گی۔
www.blogger.com پر جاکر اپنا اکائونٹ بنایئے، کوئی بھی Theme پسند کریں اور اس میں پوسٹنگ کرتے رہیں۔
جب آپ کا بلاگ مکمل ہوجائے توآپ ایڈسینس کیلئے اپلائےکریں بہت جلد آپکا اکائونٹ ایک یا دو دن میںApprove ہوجائے گا۔ایک مرتبہ ایڈسینس کا اکائونٹ ملنے کے بعد آپ گوگل ایڈسینس کے اشتہارات اپنی ہر ویب سائٹ پر لگاسکتے ہیں۔
/////////////////////*************************-------------------------////////////////////////
گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے Step by Step طریقہ درج ذیل ہے۔
1۔ www.adsense.google.com پر جائیں۔
2۔ اس کے بعد ایک پیج کھلے گا جس کے آخر میں لکھا ہوگا کہ Click Here to Apply ۔ وہاں پر کلک کرکے آپ اکائونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
3۔ جیسے ہی آپ اپلائے کیلئے کلک کریں گے تو فارم پر مشتمل ایک نیا پیج کھلے گا۔اس فارم کو درج ذیل طریقے سے بھریں:
ویب سائٹ URL کی جگہ پر اُس بلاگ یا ویب سائٹس کا ایڈریس لکھیں جس کیلئے آپApply کرنا چاہتے ہوں۔ ایک سے زیادہ بلاگ یا ویب سائٹس ہونے کی صورت میں کسی بھی بہترین بلاگ یا ویب سائٹ کا انتخاب کرکے وہی اس باکس میں لکھیں۔
Contact Information کے سیکشن میں سے Account Type میں Individual کو سلیکٹ کریں اور پھر اگلے باکس میں ملکوں کی لسٹ میں سے Pakistan کو سلیکٹ کریں۔
اس کے بعد Payee Name میں اپنا بالکل وہ نام جو آپ کے شناختی کارڈ میں موجود ہولکھیں ﴿کیونکہ ہر ماہ آپ کیPayment ویسٹرن یونین کے ذریعے سے آئے گی جو کہ آپ کے نام کو شناختی کارڈ سے میچ کرنے کے بعد ویسٹرن یونین کا عملہ آپ کو دے گا﴾ اس کے بعد اپنا ایڈریس لکھیں۔
یاد رہے! Payee Name اور Address لکھتے وقت محتاط رہیں کیونکہ اگر یہ اور آپ کا شناختی کارڈ میں موجود ایڈریس ایک جیسا نہیں ہوگا تو آپ کو Payment حاصل کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جب آپ فارم مکمل پر کرکے بھیج دیں گے تو آپکو Thank You! کا ایک میسیج ملے گااور کچھ ہی دیر بعد آپکو گوگل کی طرف سے ایک ای میل ملے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کا فارم جمع کردیا گیا ہے اور آپ کی سائٹ چیک کرکے جلد ہی آپ کا اکائونٹ Active یا آپ کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔چند دنوں سے چند ہفتوں کے اندر آپ کو گوگل کی طرف سے ایک اور ای میل ملے گی جس میں آپ سے کہا جائے گا کہ آپ کی ویب سائٹ منظور کردی گئی ہے اور آپ کو ایڈسینس اکائونٹ مل چکا ہے۔ برائے مہربانی اس کو Active کرلیں۔
/////////////////*******************------------------*****************************////
گوگل ایڈ سینس کی سروس کیلئے Applyکرنے کیلئے جن چیزوں کاہونا بے حد ضروری ہے وہ درج ذیل ہے:
1.  ایک عدد پروفیشنل ڈیزائنڈ ویب سائٹ یا بلاگ
2.  انگریزی میں تحریر کردہ بہترین مواد
3.  آپ کی ویب سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہو۔
یاد رہے کہ اردو زبان میں موجود ویب سائٹس کو ابھی تک گوگل اشتہارات کیلئے منظور نہیں کرتا۔ اگر آپ کو ویب سائٹ بنانی نہیں آتی تب بھی آپ گوگل سے کماسکتے ہیں، کیونکہ انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگ Blog کے ذریعے کمارہے ہیں۔ کافی ویب سائٹس ہیں جو کہ آپ کو مفت بلاگ بنانے کی سہولت دیتی ہیں. جن میں گوگل کی ہی ایک سائٹ BlogSpot.com یا Blogger.com ہے۔ اس کے علاوہ WordPress.com بھی کافی مشہور ہے۔ آپ ان میں انتہائی آسانی سے ویب بلاگ بناسکتے ہیں۔بلاگ بنانے کا طریقہ کار آپ کو انٹرنیٹ پر آرام سے مل جائے گا وگرنہ گوگل پر سرچ کرلیں آپ کو مکمل طریقہ مل جائے گا۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود مواد انگلش زبان میں ہو، چونکہ آپ کے پاس اس وقت گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ موجود نہیں ہے اس وجہ سے آپ کو ایک عدد ایسی سائٹ یا بلاگ بنانا پڑے گا جو کہ مکمل انگلش زبان میں موجود ہو۔ گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں اپلائے کرنے کے بعد تقریباً ایک مہینے کے اندر آپ کو اکائونٹ مل جائے۔اگرآپBlogger.com کے ذریعے بلاگ بناکر Apply کریں گے تو پھر ایڈسینس کا اکائونٹ آپ کو جلدی ہی مل جائے گا۔ یاد رہے کہ بلاگ کی صورت میں آپ کے بلاگ میں کم از کم 10 سے15 پوسٹیں موجود ہوں۔
اگر آپکی انگلش بہترنہیں ہے یا آپکو انگلش میں تحریر لکھنا نہیںآتی تب بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انٹرنیٹ پر ہزاروں ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو کہ آپ کو ہر موضوع پر ہزاروں مصنفوں کی بہترین تحریریں مفت میںمہیا کرتی ہیںجو کہ آپ اپنی ویب سائٹ پر بھی لگاسکتے ہیں۔
تیسرے نمبر اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ گوگل سرچ انڈیکس میں موجود ہو، یعنی اگر کوئی گوگل پر سرچ کرے تو آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ رزلٹس میں دکھائی دے۔ اگر آپ نے کسی فری ویب سائٹ کے ذریعے سب ڈومین پر ویب سائٹ بنائی ہے تو پھر قوی امکان ہے کہ آپ کی سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل نہ ہو۔ Blogs کو گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے اور.com،.net اور دیگر ٹاپ لیول Domain Names کو بھی گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے۔ اگر آپ کی سائٹ کسی فری ہوسٹنگ سرور پر بنائی گئی ہے تو پھر آپ کو اپنے طور پر اسے گوگل انڈیکس میں شامل کرانا ہوگا۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ آپ کسی ایسی سائٹ پر اپنا لنک دے دیں کہ جو گوگل پر پہلے ہی سے شامل ہو۔ تقریباً ایک ہفتے کے اندر آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہی ہوگا کہ آپ انٹرنیٹ پر موجود Forum Sites پر ﴿کئی اردو فورمز بھی موجود ہیں﴾ اپنی ویب سائٹس کا انٹروڈکشن یا پھر صرف لنک ہی دے دیں۔ اس طرح آپ کی سائٹ جلد ہی گوگل کے انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔
جہاں تک میرے تجربے کی بات ہے تو پھر میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ BlogSpot یا WordPressپر بلاگ بنائیں، کیونکہ اس طرح آپکو پیج ڈیزائننگ نہیں کرنی پڑے گی نیز گوگل کی ٹیم اکثر سائٹس کو صرف اس وجہ سے نامنظور کردیتے ہیں کہ ان کی ڈیزائن پروفیشنل یا پھر ’’گوگل ایڈسینس فرینڈلی‘‘ نہیں ہوتی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ایڈسینس اکائونٹ ملنے کے بعد آپ اپنی ہزاروں سائٹس پر گوگل کے اشتہارات لگا سکتے ہیں۔ جن میں اردو سائٹس بھی شامل ہیں۔
/////////////////**********************///////////////////////////

شاید ہی دنیا کا کوئی علاقہ ایسا ہو جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہ ہو اور شاید ہی ایسا کوئی انٹرنیٹ یوزر ہو جو گوگل کے بارے میں نہ جانتا ہو۔ انٹرنیٹ کی دنیا پر بادشاہی کرنے والے سرچ انجن کو دنیا ’’گوگل‘‘ کے نام سے یاد کرتی ہے۔ گوگل جو آج تقریباً چند ایک سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ آج آن لائن بزنس میں Ebay اور Yahoo جیسی کمپنیوں کے مدِ مقابل کھڑا ہے۔ گوگل نے اپنی شروعات سے ہی نیٹ پر موجود چیزوں میں جدت لائی۔ سرچنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا اور پھر Gmailکی سہولت لانچ کی تو سب ہم عصر ای میل سروسز منہ تکتی رہ گئیں ۔ اس کے بعد گوگل نے ایک نئی سروس کا اعلان کیا جوکہ آن لائن ایڈورٹائزمنٹ تھی۔
آن لائن ایڈورٹائزمنٹ کی ضرورت کیوں پڑی؟
آئیے پہلے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں۔ شروعاتی دور سے ہی لوگوں کو اس بات کی ضرورت پڑتی رہی ہے کہ وہ اپنی ایجادات اور پروڈکشن کو لوگوں تک پہنچائیں۔ اس مقصد کیلئے اخبارات، ٹی وی چینلز پر ایڈورٹائزمنٹ کی جاتی رہی ہے، لیکن جب پوری دنیا کا رجحان انٹرنیٹ کی طرف بڑھ گیا ہر طرف انٹرنیٹ راج کرنے لگا تو ایڈورٹائزر کمپنیوں کو بھی اس کی اہمیت و افادیت کا احساس ہوا۔ انہوں نے دنیا کی مشہور سائٹس پر اشتہارات دینے شروع کردیئے۔ جس سے ان سائٹس کا خرچہ بھی نکل جاتا تھا اور ایڈورٹائزر کمپنیوں کا بھی مطلب پورا ہوجاتا تھا۔ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو کہ Yahoo جیسے بڑے ادارے کا ذریعہ آمدن صرف اور صرف اشتہارات ہی ہیں جو کہ وہ میل باکس اور اپنی ویب سائٹ پر ڈسپلے کرتے ہیں۔
لیکن عام انٹرنیٹ User یا پھر عام ویب ماسٹر کی سائٹ کیلئے اشتہارات ملنا ابھی بہت مشکل بات تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ ایڈورٹائزمنٹ کی افادیت اور بڑھتی گئی اور گوگل جیسی سائٹس کو بہت سارے اشتہارات ملتے گئے۔ ایسی صورتحال میں گوگل کمپنی نے ایک نئی سروس شروع کی جس کا نام ایڈسینس ہے۔ Adsense اور Adwords یہ دونوں دراصل ایک ہی سروس کے نام ہیں۔Adsense میں لوگ اشتہارات حاصل کرکے اپنی سائٹس پر لگاتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں جبکہAdwords میں ایڈورٹائزر کمپنیاں اپنے اشتہارات دیتی ہیں جو کہ Adsense یوزرز کی سائٹ پر ڈسپلے ہوتے ہیں۔
گوگل اپنےUsersکو Pay Per Click یعنی فی کلک کے پیسے دیتی ہے اصل میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ ایڈورٹائزر کمپنی گوگل کو اشتہار دیتی ہے پھر گوگل وہ اشتہار کوڈ کے ذریعے آپکی سائٹ پر ڈسپلے کرتا ہے پھر ویب سائٹ کے وزیٹرز آپکی ویب سائٹ کے ذریعے اُس اشتہار پر کلک کرتے ہیں۔ اس طرح گوگل کو بھی کچھ فیصد کمیشن مل جاتا ہے اور آپ کو بھی منافع مل جاتا ہے۔
/////////////////*******************//////////////////////

1 comment:

  1. Hello!
    I'm the partner representative at www.instaforex.com
    I'd like to take this opportunity and invite you to join us.
    We offer an Extremely high commissions and the best service online.

    I'll be more than happy to start working with you and introduce to you few of our offers.

    If you are interested to get involved in high commission based program, please contact me .

    ReplyDelete